تربت میں سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

تربت: بلوچستان میں تربت کے علاقے گشکور میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کر کے تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گشکور میں آپریشن دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کرنے کے لیے کیا گیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے لیے دہشتگردوں کے فرار ہونے والے راستوں کو ناکہ لگا کر بند کیا گیا، مسلسل نگرانی اور انٹیلی جنس کے ذریعے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کا پتا لگایا گیا، ہیلی کاپٹر کے ذریعے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے آپریشن کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لوئر دیر میں مشترکہ آپریشن، ٹریفک پولیس کانسٹیبل کی شہادت میں ملوث دو دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










