متنازعہ بینچ میں جونیئر ججز کی موجودگی، آؤٹ آف ٹرن تعیناتی کا مقصد بتاتی ہے : کامران مرتضیٰ

اسلام آباد : جے یو آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ متنازعہ بینچ کی تشکیل میں جونیئر ججز کی موجودگی ان کی سپریم کورٹ میں آؤٹ آف ٹرن تعیناتی کا مقصد بتاتی ہے۔
جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنماء اور سینیئر وکیل کامران مرتضیٰ نے حکومت میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں نے مشترکہ کے دوران کہا کہ کل جو بینچ بنا وہ حیران کن اور شامل ممبرز کے نام دیکھ کر تکلیف بھی ہوئی۔ قانون نہیں بنا اور اسے چیلنج وقت سے پہلے ہی کردیا گیا۔ اس سے زیادہ جلدی اس کیس کو فکس بھی کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : پارلیمنٹ کو اس کے اختیار سے روکنے کو ہم بلکل بھی قبول نہیں کریں گے : قمر زمان کائرہ
انہوں نے کہا کہ جو کیس جنوری میں فائل کئے ان میں سے بعض کے نمبر بھی نہیں لگے۔ سپریم کورٹ میں اس وقت 15 ججز ہیں۔ 8 لوگ ایک بینچ میں بٹھا دیئے جائیں تو رائٹ آف اپیل کہاں جائیگا؟ آپ نے 8 لوگوں کا بینچ بنا کر رائٹ آف اپیل ختم کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جونیئر ججز پر ہمارا اختلاف پہلے بھی رہا ہے۔ اس فارمیشن میں جونیئر ججز کی موجودگی کا مقصد آج سمجھ آگیا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










