اینٹی کرپشن پنجاب نے چوہدری پرویز الہٰی کیخلاف رشوت وصول کرنے پر مقدمہ درج کرلیا

لاہور : ترجمان کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی اینڈ کمپنی نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ذریعے ایک غیر ملکی کمپنی سے رشوت وصول کی۔
ترجمان کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف مقدمہ ٹھوس شواہد کی بنا پر درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ذریعے ایک غیر ملکی کمپنی کی واجب الادا رقم 2 ارب 90 کروڑ کی ادائیگی کے عوض ساڑھے بارہ کروڑ روپے رشوت وصول کی۔
یہ بھی پڑھیں : چیف جسٹس کیوں؟ استعفیٰ شہباز شریف دیں جو آئین کو پامال کر رہے ہیں : پرویز الہٰی
پرویز الہٰی، مونس الہٰی اور محمد خان بھٹی کی ڈیل مونس الہٰی کے دوست زبیر خان نے کروائی۔ پرویز الہٰی نے ساڑھے چھ کروڑ روپے وصول کئے۔ مونس الہٰی اور محمد خان بھٹی نے پانچ کروڑ جبکہ زبیر خان نے پچاس لاکھ روپے لئےْ
ملزمان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سابق سی ای او چوہدری پرویز الہٰی نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی علی انان قمر پر دباؤ ڈال کر 2 ارب 90 کروڑ روپے کی فوری ادائیگی کروائی۔ پرویز الہی، مونس الہٰی اور زبیر خان کی گرفتاری کے لیے اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیمیں روانہ ہوگئی ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










