ایل ڈبلیو ایم سی کرپشن کیس : پرویز الہٰی کی 27 اپریل تک ضمانت منظور

لاہور : اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو 27 اپریل تک گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔
لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الہٰی و دیگر کیخلاف اربوں روپے کی کرپشن کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
اینٹی کرپشن کورٹ کے جج علی رضا نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں : اینٹی کرپشن پنجاب نے چوہدری پرویز الہٰی کیخلاف رشوت وصول کرنے پر مقدمہ درج کرلیا
پرویز الہٰی پر ایل ڈبلیو ایم سی غیر ملکی کمپنی کے معاہدے میں دو ارب نوے کروڑوں کی ادائیگی کے عوض ساڑے بارہ کروڑ رشوت کا الزام ہے۔ مقدمے میں محمد خان بھٹی اور مونس الہٰی شریک ملزمان ہیں۔
اینٹی کرپشن کورٹ نے پرویز الہٰی کی 27 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے اینٹی کرپشن حکام کو گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










