یو اے ای نے آئی ایم ایف کو ایک ارب ڈالر کی دو طرفہ امداد کی تصدیق کر دی : اسحاق ڈار

اسلام آباد : اسٹیٹ بینک اب یو اے ای حکام سے ایک ارب ڈالر کی دو طرفہ امداد لینے کے لیئے دستاویزات تیار کر رہا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں آئی ایم ایف پروگرام کے نویں جائزہ سے متعلق پیش رفت سے عوام کو آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کو سری لنکا جیسی صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا : آئی ایم ایف
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات حکام نے آئی ایم ایف کو پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی دو طرفہ امداد کی تصدیق کر دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک پاکستان اب یو اے ای حکام سے مذکورہ ڈیپازٹ لینے کے لیے ضروری دستاویزات تیار کر رہا ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










