بدھ، 18-فروری،2026
منگل 1447/08/29هـ (17-02-2026م)

پولیس اور رینجرز کی بروقت کارروائی، دوران ڈکیتی عورت سمیت دو افراد رنگے ہاتھوں گرفتار

15 اپریل, 2023 13:45

کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دو افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے کے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔

رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران جامعہ کراچی کی رہائشی کالونی میں رہائش پذیر ممتاز علمی شخصیت کے گھر ڈکیتی کی واردات ناکام بناتے ہوئے ملزم معراج اور ملزمہ مریم بی بی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : کشمور : کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید

رینجرز ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے چھینے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات 12 تولے سونا، 7 عدد موبائل فونز، نقلی پستول، موٹر سائیکل اور نقدی برآمد کرلی گئی۔ ملزمان گھر کے افراد کو یر غمال بنا کر واردات کر رہے تھے۔ رینجرز اور پولیس نے واردات کو ناکام بنایا۔

ملزم معراج علی نے اعتراف کیا کہ ملازمہ مریم بی بی ڈکیتی کی واردات کرانے میں ملوث ہے۔ ملزمہ کی نشاندہی اور معلومات پر ڈکیتی کی گئی تھی۔ ملزمہ مریم بی بی کے ساتھ 5 سال سے تعلقات ہیں اور ڈکیتی کی منصوبہ بندی یکم رمضان المبارک سے کر رہے تھے۔

رینجرز ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔