سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیں ہوا تو کفن باندھ کر نکلنا ہو گا : فواد چوہدری

لاہور : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ اب تک آئین کے اندر رہ کر جدو جہد کی ہے، اپنے حقوق کیلئے سروں پر کفن باندھ کر اسلام آباد کی طرف نکلنا ہو گا۔
تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء فواد چوہدری نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر انتخابات کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیں ہوتا اور سپریم کورٹ کو بھی الیکشن کمیشن کی طرح بے وقعت ادارہ بنانے کی کوشش کی گئی تو عوام کے پاس انقلاب کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچے گا۔
انہوں نے کہا کہ اپنے حقوق کیلئے سروں پر کفن باندھ کر اسلام آباد کی طرف نکلنا ہو گا، اب تک آئین کے اندر رہ کر جدو جہد کی ہے، اگر آئین نہ رہا تو جدوجہد کی بھی حدود نہیں ہوں گی۔ اس لئے آئین کو مقدم مانا جائے اور عوام کو دیوار سے نہ لگائیں۔
یہ بھی پڑھیں : مودی سرکار کو پلوامہ حملے کا علم تھا، مقصد انتخابات میں فائدہ لینا تھا : ستیہ پال ملک
ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے آئین اورعوام کے نمائندوں کی مقتدر حیثیت کے بارے میں خیالات درست اور خوش آئند ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ انہوں نے پہلی تقریر میں بھی بڑے معاملات پر گفتگو اور اتفاق رائے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔
پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام کو مقتدر اعلیٰ مان کر آئین کے تحت الیکشن کی حمایت کی جائے اور عوامی فیصلوں کا احترام کیا جائے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










