کراچی : ہتھنی نورجہاں کے علاج کیلئے عالمی ماہرین سے مدد مانگ لی گئی

کراچی : کے ایم سی نے ہتھنی نورجہاں کی صحت یابی کے لئے عالمی ماہرین مدد مانگ لی ہے۔
کراچی کے چڑیا گھر کی ہتھنی نورجہاں کی حالت بدستور سنبھل نہیں پائی ہے۔ ہتھنی کئی ماہ کھڑے رہنے کے بعد ایسی بیٹھی کہ اب تک اٹھ نہ سکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ہتھنی کمزوری کے باعث بیٹھی، ماہرین کے مشورے سے دیکھ بھال کی جارہی ہے : ایڈمنسٹریٹر کراچی
صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے کے ایم سی نے ہتھنی نور جہاں کی صحت یابی کے لئے ایک بار پھر انٹرنیشنل این جی او فور پاز سے مدد مانگ لی۔
فور پاز نے کے ایم سی کی درخواست پر کراچی آنے کا عندیہ دیدیا ہے۔ فور پاز کی ٹیم کا آئندہ تین دن میں کراچی پہنچنے کا امکان ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










