بدھ، 18-فروری،2026
منگل 1447/08/29هـ (17-02-2026م)

کشمور : کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید

15 اپریل, 2023 13:43

کشمور : ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید اور چار پوليس اہلکار زخمی ہوئے۔

گیھلپور کچے کے علاقے میں نئی چیک پوسٹ قائم کی جا رہی تھیں کہ اچانک ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار صابر علی اور احد علی ڈومکی شہید ہوگئے، جبکہ ایس ایچ او بخشاپور گل محمد مھر سمیت چار پوليس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : صادق آباد : پولیس کا کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری

زخمیوں کو رحیم یار خان اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ شہید پولیس اہلکاروں کی میت کو کشمور منتقل کیا گیا۔ واقعے کے بعد ضلع بھر کی بھاری پولیس نفری کچے کی طرف روانہ کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ایک ایس ایچ او شہید جبکہ ڈی ایس پی سمیت دو اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔