پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 88 رنز سے شکست دے دی

لاہور : پہلے ٹی ٹونٹی میں میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 183 رنز کے تعاقب میں 94 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ مارک چیپ مین 34 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکور رہے۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 182 رنز بنائے۔ فخر زمان اور صائم ایوب 47 ،47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بابر اعظم 9، محمد رضوان 8 اور شاداب خان 5 رنز بنا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہنری نے ہیٹرک کی، انہوں نے شاداب خان، افتخار احمد اور شاہین آفریدی کو آؤٹ کیا۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم 182 رنز کے تعاقب میں ناکام رہی اور 94 رنز پر سمٹ گئی۔ حارث رؤف نے 4 اور عماد وسیم نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










