بدھ، 18-فروری،2026
بدھ 1447/09/01هـ (18-02-2026م)

پاکستان کو بڑھتے مالیاتی خسارے اور قرضوں کو کنٹرول کرنا ہوگا : ورلڈ بینک

15 اپریل, 2023 09:11

ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے وفاقی اخراجات مالیاتی خسارے کی بڑی وجہ ہیں۔ پاکستان میں خطے کے دوسرے ممالک کی نسبت ٹیکس وصولیوں کی شرح سب سے کم ہے۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو بڑھتے مالیاتی خسارے اور قرضوں کو کنٹرول کرنا ہوگا۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، پنشنز اور قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے۔ پاکستان میں بڑھتے بجٹ خسارے کی بڑی وجہ ٹیکس وصولی میں کمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یو اے ای نے آئی ایم ایف کو ایک ارب ڈالر کی دو طرفہ امداد کی تصدیق کر دی : اسحاق ڈار

ورلڈ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں گزشتہ 12 برسوں میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح صرف 12.8 فیصد رہی۔ این ایف سی ایوارڈ کے تحت وفاق کو 46 فیصد آمدن جبکہ اخراجات بجٹ کا 67 فیصد ہیں۔ غیر ضروری اخراجات اور سبسڈیز کو ختم کرنے سے 2 ہزار ارب کی بچت کی جاسکتی ہے۔

ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ مالی سال 2022 کے دوران مالیاتی خسارہ 22 برسوں کی بلند ترین سطح پر پہنچا۔ اسی دوران قرض کی شرح جی ڈی پی کے 78 فیصد تک پہنچی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔