رہنما پی ٹی آئی علی زیدی کو سندھ پولیس نے گرفتار کرلیا

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کو سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا۔
رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ علی زیدی کو کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے، علی زیدی کو پی ٹی آئی سندھ کے دفتر سے گرفتار کیا گیا۔
سابق گورنر سندھ و رہنما پی ٹی آئی عمران اسماعیل نے بھی ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ علی زیدی کو بغیر وارنٹ گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یہ غنڈہ راج زیادہ نہیں چلے گا، جبر کے دن تھوڑے ہیں۔
ترجمان علی زیدی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ کے صدر کو پولیس اہلکار اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










