بدھ، 18-فروری،2026
منگل 1447/08/29هـ (17-02-2026م)

چیف الیکشن کمشنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست چیف جسٹس کو واپس بھجواء دی گئی

17 اپریل, 2023 12:01

لاہور : جسٹس مزمل اختر شبیر نے درخواست مزید سماعت کے لئے چیف جسٹس کو واپس بھجواء دی۔

لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری سمیت 22 بیوروکریٹس کو عہدوں سے نہ ہٹانے پر درخواست دائر کی گئی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری کے وکیل ظفراقبال منگن نے دلائل دئیے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کو 22 بیوروکریٹس کے خلاف درخواست کا 7 یوم میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کی چیف الیکشن کمشنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

درخواست کے مطابق عدالتی حکم کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری، کمشنر لاہور، سی سی پی او لاہور عہدوں پر برقرار ہیں۔ عدالت سیاسی وابستگی رکھنے والے بیوروکریٹس کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دے۔

جسٹس مزمل اختر شبیر نے درخواست مزید سماعت کے لئے جسٹس علی باقر نجفی کے پاس بھجوانے کی سفارش کردی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔