بدھ، 18-فروری،2026
منگل 1447/08/29هـ (17-02-2026م)

جنوبی وزیرستان میں شہید دو فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا

17 اپریل, 2023 11:59

اسلام آباد : لانس نائیک شعیب علی کا تعلق پارا چنار، سپاہی رفیع اللہ کا تعلق لکی مروت سے تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں شہید فوجی جوانوں لانس نائیک شعیب علی اور سپاہی رفیع اللہ کی نماز جنازہ وانا میں ادا کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاک فوج کچے کے علاقے میں جاری آپریشن میں حصہ لے گی

شہدا کی نماز جنازہ میں افسران و جوانوں کے علاوہ شہریوں نے بھی شرکت کی۔ دونوں فوجی جوانوں کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیا۔ لانس نائیک شعیب علی کا تعلق پارا چنار اور  سپاہی رفیع اللہ کا تعلق لکی مروت سے تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مسلح افواج ملک سے ہر قیمت پر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر پرعزم ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔