منگل، 17-فروری،2026
منگل 1447/08/29هـ (17-02-2026م)

عمران خان نے اداروں میں پھوٹ ڈالی، آج ان کی وجہ سے سپریم کورٹ تقسیم ہوگئی: شرجیل میمن

17 اپریل, 2023 16:54

کراچی: شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان اقتدار کیلئے امریکا کی منتیں کررہا ہے، عمران خان نے عوام اور اداروں میں پھوٹ ڈالی، آج عمران خان کی وجہ سے سپریم کورٹ تقسیم ہوگئی۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان ہے، عید کے موقع پر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے رہے ہیں، مہنگائی کے باوجود ٹرانسپورٹ کرائے نہیں بڑھارہے، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا بسوں کے کرائے نہ بڑھائے جائیں، بسوں کے کرائے کی اضافی رقم سندھ حکومت ادا کرے گی۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو مردم شماری پر تحفظات ہیں، مردم شماری سے متعلق خدشات وفاقی حکومت سے شیئر کیے ہیں، وفاقی حکومت نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، گندم اور آٹے کی فراہمی کا بڑا ایشو ہے، جعلی خبر چلائی گئی کہ گندم کی قیمت 4 ہزار سے کم کرکے 3 ہزار کردی، معلوم ہوا ہے پی ٹی آئی کے لوگ اس میں ملوث ہیں، پولیس ، ایف آئی اے کو کہا ہے جو ملوث ہے ان کو گرفتار کیا جائے، خوراک کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت کو اپنے منصب کا خیال نہیں ہے، وہ غیر قانونی کام کر رہے ہیں: شرجیل میمن

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اقتدار کیلئے امریکا کی منتیں کررہا ہے، عمران خان نے عوام اور اداروں میں پھوٹ ڈالی، پاکستان اور اداروں کو اس شخص نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، عمران خان ایک اور سازش اس ملک کیخلاف کررہے ہیں، آج عمران خان کی وجہ سے سپریم کورٹ تقسیم ہوگئی، عمران خان نے پاکستان کی عدلیہ کو تقسیم کیا، آج اس کی وجہ سے سپریم کورٹ کے 2حصے ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک ملک کو کہتے تھے ہم غلام نہیں ہیں، سائفر، سازش اور امپورٹڈ حکومت کی باتیں کہاں گئیں؟، ہم نے کبھی عدلیہ کیخلاف سازش نہیں کی تھی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔