بدھ، 18-فروری،2026
منگل 1447/08/29هـ (17-02-2026م)

ٹنڈوالہ یار میں روڈ حادثہ، چار بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق

17 اپریل, 2023 12:05

ٹنڈوالہ یار : کوچ کی تیز رفتاری کے باعث چار بچوں سمیت پانچ افراد زندگی سے محروم ہوگئے۔

ٹنڈوالہ یار سبزی منڈی کے قریب تیز رفتار کوچ بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سواروں پر چڑھ دوڑی، جس کے نتیجے میں چار بچوں اور ایک نوجوان سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹنڈو محمد خان : روڈ حادثے میں تین افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والے افراد کو سول اسپتال ٹنڈوالہ یار منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کوچ میرپور خاص سے کراچی جا رہی تھی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

افسوس ناک حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کا سماء ہے۔ ہر آنکھ اشکبار ہے۔ لواحقین کی جانب سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔