بدھ، 18-فروری،2026
منگل 1447/08/29هـ (17-02-2026م)

سندھ حکومت کا 25 ایکڑ تک والے کاشتکاروں کو گندم کے بیج کی سبسڈی رقم دینے کا فیصلہ

17 اپریل, 2023 12:09

کراچی : سندھ حکومت نے عید کے بعد دوسرے فیز میں 25 ایکڑ تک والے کاشتکاروں کو گندم کے بیج کی سبسڈی رقم دینے کا فیصلہ کرلیا۔

مشیر زراعت منظور وسان نے کہا ہے کہ ساڑھے 12 ایکڑ تک والے کاشتکاروں کو بیج سبسڈی فراہمی کی رقم کا سلسلہ 24 اضلاع میں جاری ہے۔ سندھ میں اب تک 1 لاکھ 41 ہزار 518 کاشتکاروں کو 3 ارب 32 کروڑ 68 لاکھ 71 ہزار 506 روپے رقم فراہم کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ کابینہ اجلاس : الادین پارک کی اراضی بی آر ٹی ریڈ لائن بس ڈیپو کو دینے کی منظوری

ان کا کہنا تھا کہ عید کے بعد دوسرے فیز کے 25 ایکڑ تک والے کاشتکاروں کو گندم کے بیج کی رقم دی جائے گی۔ پہلے فیز کے رہ جانے والے تصدیق شدہ کاشتکاروں کو بھی دوسرے فیز میں سبسڈی رقم دی جائے گی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔