سندھ میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن، جدید اسلحہ کی خریداری کیلئے 2.7 بلین روپے کی منظوری

کراچی : مراد علی شاہ نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیلئے جدید اسلحہ کی خریداری کے لیئے 2.7 بلین روپے کی منظوری دیدی۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ خزانہ، محکمہ داخلہ اور محکمہ پولیس کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، سیکریٹری داخلہ سعید منگریو، پرنسپل سیکریٹری فیاض جتوئی، ایڈیشنل آئی جی منیر شیخ، سیکریٹری خزانہ ساجد جمال ابڑو اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔
دوران اجلاس وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ صوبے بھر میں 40 ٹول پلازہ ہیں۔ تمام ٹول پلازہ پر سی سی ٹی وی کیمرا نصب کیے جائیں۔ یہ منصوبہ سندھ ٹول پلازہ سرویلنس پروجیکٹ کے تحت شروع کیا جائے۔
مراد علی شاہ نے سندھ ٹول پلازہ سرویلنس پروجیکٹ کیلئے 1.56 بلین روپے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ عید الفطر کے بعد فوری طور پر یہ منصوبہ شروع کیا جائے۔ ٹول پلازہ پر سکیورٹی کے پیش نظر کیمرا نصب ہونا ضروری ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے انویسٹی گیشن کو کو اپ ڈیٹ اور جدید بنانے کا فیصلہ اور الاؤنس کا بجٹ جاری کرنے کی منظوری بھی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ جو تفتیشی افسران اپنا کیس جیت جائے اس کو کیش ایوارڈ دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت کا 25 ایکڑ تک والے کاشتکاروں کو گندم کے بیج کی سبسڈی رقم دینے کا فیصلہ
مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس اور محکمہ داخلہ کو تفتیشی افسران کو کیش ایوارڈ دینے کا پرپوزل بنانے کی ہدایت اور کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیلئے جدید اسلحہ کی خریداری کے لیئے 2.7 بلین روپے کی منظوری دیدی۔
انہوں نے کہا کہ ہم کچے میں ڈاکوؤں کا ہر صورت میں خاتمہ کریں گے۔ سکھر اور لاڑکانہ ڈویژنوں کو ڈاکوؤں سے پاک کرنا ہے۔ ریپڈ رسپانس فورس اور کراؤڈ مینجمنٹ یونٹ بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ خزانہ کو ہدایت دی کہ آر آر ایف اور کراؤڈ مینجمنٹ یونٹ کیلئے پولیس پوسٹس کا عہدہ تبدیل کرے۔
مراد علی شاہ نے بارشوں سے متاثر ہونے والے آٹھ ہزار پولیس کوارٹرز کی مرمت کیلئے 4 بلین روپے اور پولیس ٹریننگ بیرکس کیلئے 2 بلین روپے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد کوارٹرز کی مرمت شروع کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پولیس کو جدید اسلحہ اور تربیت دے رہے ہیں۔ پولیس کی تنخواہیں بھی اچھی کی ہیں۔ پولیس کو ایک بہترین فورس بنانا ہے۔ سندھ میں امن امان کی بحالی میں سندھ پولیس کی بڑی قربانیاں ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










