منگل، 17-فروری،2026
منگل 1447/08/29هـ (17-02-2026م)

سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مان کر حکمران غلط روایت ڈال رہے ہیں: عمران خان

18 اپریل, 2023 19:40

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے پرویز الہٰی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پنجاب میں الیکشن کیلئے ٹکٹ پر تفصیلی مشاورت اور سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے خصوصی طور پر مونس الہٰی کی خیریت بھی دریافت کی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مان کر حکمران غلط روایت ڈال رہے ہیں، توہین عدالت پر یوسف رضا گیلانی کی طرح شہباز شریف بھی نااہلی بھگتے گا۔

انہوں نے کہا کہ کے پی اور پنجاب کے سابق وزرائے اعلیٰ سپریم کورٹ میں درخواست دائر کررہے ہیں، خواجہ طارق رحیم اور فواد چودھری کیس کی پیروی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

دوسری جانب پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں امیدواروں پرمشاورت ہوئی، ٹکٹوں کا اعلان عمران خان کرینگے، الیکشن روکنے کےلیے ہر غیر آئینی ہتھکنڈا استعمال کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نااہل حکمرانوں کو ہر غیر آئینی اقدام کا جواب دینا ہوگا، آئین شکن شوبازشریف قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔