منگل، 17-فروری،2026
منگل 1447/08/29هـ (17-02-2026م)

کراچی کی آبادی کو کم گن کر وسائل سے محروم رکھا جارہا ہے، پالیسی کو تبدیل کیا جائے: خالد مقبول

18 اپریل, 2023 18:17

کراچی: خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی میں مردم شماری کی پالیسی کو تبدیل کیا جائے، کراچی کی آبادی کو کم گن کر وسائل سے محروم رکھا جارہا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی دنیا بھر میں فلاحی کاموں کا سب سے بڑا مرکز ہے، ہمیں جو امداد ملی ہے اسے مستحقین تک پہنچائیں گے، خدا کیلئے کراچی کے لوگوں کو درست انداز میں گنا جائے، جس فارمولے کے تحت لوگوں کو گنا جاتا ہے اس پالیسی کو تبدیل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: مینول فراڈ سے بڑا فراڈ ڈیجیٹل مردم شماری سے کیا جارہا ہے: حافظ نعیم الرحمان

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی امیر ترین کہلاتا ہے لیکن یہ غریب لوگوں کا شہر ہے، کراچی میں مردم شماری کی پالیسی کو تبدیل کیا جائے، درست مردم شماری سے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی آبادی کو کم گن کر وسائل سے محروم رکھا جارہا ہے، ہم نے جمہوریت بنانے اور بچانے کا مشن پورا کیا ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔