منگل، 17-فروری،2026
منگل 1447/08/29هـ (17-02-2026م)

طورخم ایکسپورٹ روڈ پر پہاڑی تودہ گرگیا، دو افراد زخمی

18 اپریل, 2023 12:56

پشاور : پہاڑی تودہ گرنے سے گاڑیوں میں آگ بھی بھڑک اٹھی تھی، جسے پھیلنے سے پہلے ہی قابو کرلیا گیا۔

طورخم ایکسپورٹ روڈ پر پہاڑی تودہ گرنے کے باعث متعدد مال بردار گاڑیاں اور کنٹینرز ملبے تلے دب گئے اور بعض گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس پر قابو پا لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : طورخم بارڈر پر افغان فورسز کی ایف سی چیک پوسٹوں پر فائرنگ

ریسکیو ادارے کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے تین افراد کو لنڈی کوتل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اور ضلع پولیس سربراہ کی موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ امدادی سرگرمیوں کیلئے پشاور اور نوشہرہ سے بھاری مشینری طلب کی ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔