منگل، 17-فروری،2026
منگل 1447/08/29هـ (17-02-2026م)

کسی بھی خود مختار ادارے یا اتھارٹی کو تنخواہوں کی ادائیگی سے نہیں روکا : محکمہ خزانہ کے پی

18 اپریل, 2023 13:07

پشاور : محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے تمام خود محتار، نیم خود محتار ، اتھارٹیز، کارپوریٹ باڈیز اور آرگنائزیشن کے نام مراسلے میں وضاحت کی ہے۔

مراسلے کے مطابق نوٹس میں آیا ہے کہ عیدالفطر پر تنخواہیں اس لئے ادا نہیں کی جاتی کہ محکمہ خزانہ نے سرکلر جاری کیا ہے۔ محکمہ خزانہ نے ایسا کوئی سرکلر جاری نہیں کیا ہے، جس میں خود مختار اور نیم خودمختار اداروں کو تنخواہوں کی ادائیگی سے روکا ہو۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا الیکشن کیس : صدر، گورنر، وفاقی حکومت سے 19 اپریل تک جواب طلب

مراسلے میں کہا گیا کہ تمام ادارے اور اتھارٹیز وفاقی ٹریژری رولز کے تحت ماہ اپریل کی تنخواہ پیشگی میں ادا کرے۔ جس کے لئے محکمہ خزانہ سے اضافی بجٹ نہ مانگا جائے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔