منگل، 17-فروری،2026
منگل 1447/08/29هـ (17-02-2026م)

راجن پور : سی ٹی ڈی کا آپریشن، دو دہشت گرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

18 اپریل, 2023 12:54

راجن پور : حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔ دوران آپریشن دو دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے، جن کی شناخت شناخت الیاس اور عرفان اللہ کے نام سے کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائی میں پانچ اہم دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کے مطابق تین دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ دو خفیہ ادارے پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔ واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی ڈی جی خان میں درج کردیا گیا ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔