بیمار ہتھنی نورجہاں کی حالت میں بہتری کا دعویٰ

کراچی : چڑیا گھر کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ بیمار ہتھنی نورجہاں نے اپنے اگلے پیروں پر وزن ڈال کر کھڑے ہونے کی کوشش کی۔
ڈائریکٹر چڑیا گھر کنور ایوب نے کہا ہے کہ ہتھنی نور جہاں کی صحت پہلے سے بہتر ہو رہی ہے۔ گزشتہ شب ہتھنی کچھ دیر اگلے پیروں پر کھڑی رہی۔ تاہم اپنے پچھلے پیروں پر وزن نہیں لیا۔ وہ پچھلے پیروں پر وزن لینے سے درد محسوس کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی : ہتھنی نورجہاں کے علاج کیلئے عالمی ماہرین سے مدد مانگ لی گئی
انہوں نے بختاور بھٹو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے بھیجے گئے واٹر اسپرے پنکھوں سے نور جہاں کو سکون ملا۔
ذرائع کے مطابق بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم فورپاز کی اتوار کو آمد متوقع ہے، جس کے بعد چڑیا گھر کی مدھوبالا کو سفاری پارک منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔ بیمار ہتھنی نور جہاں کو صحت یابی کے بعد سفاری پارک منتقل کیا جائے گا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










