منگل، 17-فروری،2026
منگل 1447/08/29هـ (17-02-2026م)

طورخم میں لینڈ سلائیڈنگ، امدادی کارروائیاں تاحال جاری

19 اپریل, 2023 11:25

خیبر : طورخم میں امدادی کارروائیاں گزشتہ 30 گھنٹوں سے مسلسل جاری ہیں، سرچ آپریشن کے دوران اب تک تین افراد کی لاشیں اور آٹھ افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے میں پھنسے کنٹینرز کو نکالنے کے لیے مختلف بھاری مشینری استعمال کی جارہی ہے۔ سرچ اپریشن میں خیبر، پشاور، نوشہرہ، چارسدہ اور مردان کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ پاک آرمی کی خصوصی ٹیم بھی حصہ لے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : طورخم ایکسپورٹ روڈ پر پہاڑی تودہ گرگیا، دو افراد زخمی

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو کا کہنا ہے کہ طورخم سرچ آپریشن مخصوص طریقے سے جاری ہے، کیونکہ لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات موجود ہیں۔

مزید 4 افراد کی لاشیں ملبے تلے موجود ہونے کی اطلاع ہے، جنہیں نکالنے کے لیئے بھاری پتھروں کو ہٹایا جا رہا ہے۔ اب تک 15 میٹر سڑک سے ملبہ ہٹایا جا چکا ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔