سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کیخلاف احتساب عدالت میں جاری کارروائی روکنے کا حکم

لاہور : عدالت نے جاوید اقبال کیخلاف احتساب عدالت میں جاری کارروائی پر حکم امتناع دیتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔
لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کیخلاف احتساب عدالت میں جاری کارروائی کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل وکیل صفدر شاہین پیرزادہ نے دلائل دئیے۔
یہ بھی پڑھیں : قومی اسمبلی میں نیب آرڈیننس 1999 میں مزید ترمیم کا بل منظور کرلیا گیا
لاہور ہائی کورٹ نے سابق چیئرمین نیب جاوید اِقبال کیخلاف احتساب عدالت، پولیس اور دیگر فورمز پر جاری کارروائیاں روکنے کا حکم دیتے ہوئے طیبہ گل اور فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










