حسان نیازی کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ کل تک طلب

اسلام آباد : عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حسان نیازی کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں حسان خان نیازی کی کیسوں کی تفصیلات فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی۔
یہ بھی پڑھیں : حسان نیازی کی دو مقدمات میں ضمانت منظور
حسان خان نیازی کے وکیل نعیم پنجوتھہ اور مرزا آصف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ تمام مقدمات، انکوائریز کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ کسی بھی مقدمے میں عدالت کی اجازت کے بغیر گرفتاری سے روکا جائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی، ڈی جی ایف آئی اے اور سیکریٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حسان نیازی کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ کل تک طلب کر لیا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










