عدالت کا بین الاقوامی کنسلٹنٹ کے ذریعے لاہور کے ماسٹر پلان 2050 پر نظرثانی کا حکم

لاہور : عدالت نے لاہور کے ماسٹر پلان 2050 کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر جاری حکم امتناعی میں توسیع کردی۔
لاہور ہائیکورٹ میں لاہور کے ماسٹر پلان 2050 کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سماعت دوران ریمارکس دیئے کہ بین الاقوامی کنسلٹنٹس ماسٹر پلان کی نظر ثانی کریں۔
عدالت نے کہا کہ نجی ہاؤسنگ اسکیمیں ہونی ہی نہیں چاہئیں۔ ایل ڈی اے قوانین پر عمل نہ کرنے والی نجی اور غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کو بند کرے۔
یہ بھی پڑھیں : عدالت کا لاہور کے ماسٹر پلان کیلئے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات لینے کا حکم
عدالت نے بین الاقوامی کنسلٹنٹ کے ساتھ ڈبلیو ڈبلیو ایف کو بھی شامل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے نیا ماسٹر پلان بنانے کی بجائے سال 2050 کے ماسٹر پلان پر نظر ثانی کی ہدایت کردی۔ کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی۔
واضح رہے کہ عدالت نے ایل ڈی اے کو سال 2016 کے ماسٹر پلان کے مطابق کام کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











