پنجاب میں پاک فوج کو دی گئی اراضی پر حکم امتناع ختم کرنے کی درخواست پر نوٹسز جاری

لاہور : پاک فوج کو زرعی مقاصد کے لئے دی گئی 45 ہزار 267 ایکٹر اراضی پر حکم امتناع ختم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد حسین چٹھہ نے حکومت پنجاب کی حکم امتناع خارج کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ حکومت پنجاب کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد شان گل نے دلائل دئیے۔
یہ بھی پڑھیں : ضلع کرک میں پاک فوج کا معیاری شہد کی پیداوار کیلئے پروسیسنگ پلانٹ پر کام جاری
پنجاب حکومت نے مؤقف اختیار کیا کہ سنگل بنچ نے مؤقف سنے بغیر یکطرفہ فیصلہ سنایا۔ پاک فوج نے زمین زرعی مقاصد کے لئے حاصل کی۔ زمین کے حصول کا مقصد خوراک اور ماحولیات کے تحفظ کو بہتر بنانا ہے۔
زمین کی فراہمی کے لئے پنجاب کابینہ نے منظوری دی۔ اراضی پر جاری حکم امتناع بلاجواز اور سنگل بینچ کا غیر قانونی اقدام ہے۔ عدالت سنگل بینچ کی جانب سے جاری کردہ حکم امتناعی ختم کرے۔
عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











