منگل، 17-فروری،2026
منگل 1447/08/29هـ (17-02-2026م)

عید کی چھٹیوں میں عمران خان کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

20 اپریل, 2023 12:01

اسلام آباد : عدالت نے مقدمات کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے عید کی چھٹیوں میں عمران خان کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی عید کے دوران گرفتاری روکنے اور کیسز کی تفصیلات کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔ عمران خان کی جانب سے ایڈوکیٹ فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سراج الحق زمان پارک آئے مذاکرات کی اچھی کاوش ہوئی۔ اگلی صبح ہم نے دیکھا سندھ کے ہمارے صدر کو اٹھا لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان نے وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے کوئی نام تجویز نہیں کیا : سردار تنویر الیاس

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اس واقعے سے ظاہر ہے ایک “بیڈ ٹیسٹ” پیدا ہوا۔ وکیل کا کہنا تھا کہ ہمیں خدشہ ہے عید کی پانچ چھٹیوں میں پھر یہ کوئی آپریشن کریں گے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ مقدمات کی تفصیلات تو طلب کر سکتا ہوں، میں اور کوئی خالی آرڈر کیسے کروں؟

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عید کی چھٹیوں میں عمران خان کو ہراساں نہ کرنے، وفاق اور پولیس سے 27 اپریل تک عمران خان کیخلاف درج تمام کیسز کی تفصیلات طلب کرلیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔