منگل، 17-فروری،2026
منگل 1447/08/29هـ (17-02-2026م)

سرجانی، ناظم آباد اور ملیر میں پولیس مقابلے، چھ ملزمان گرفتار

20 اپریل, 2023 10:19

کراچی : پولیس نے تین مختلف مقابلوں میں لوٹ مار اور چھینا جھپٹی کے واقعات میں ملوث چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

سرجانی کے علاقے بھینس کالونی کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد رضوان ولد مشتاق کے نام سے ہوئی۔

ملزم سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، چھینے گئے تین موبائل فونز اور زیر استعمال موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی، جو گزشتہ روز تھانہ سرجانی کے علاقے سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : گھوٹکی : ڈاکوؤں کا پولیس پر حملہ، دو پولیس اہلکار شہید، ایک زخمی

ناظم آباد بلاک 4 سی این جی پمپ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیئے گئے، جس کی شناخت عارف ولد ایم ایوب اور حاجی ولد ایم ایوب کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 2 پستول بمعہ راؤنڈ، چھ چھینے گئے موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔

ملیر بابا ولایت شاہ مزار کے قریب اے وی سی سی پولیس کا مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں تین اسٹریٹ کرمنلز کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ملزمان کی شناخت عبدالرحمن، اسد اللہ اور ایوب کے ناموں سے ہوئی، جن کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔ ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔