منگل، 17-فروری،2026
منگل 1447/08/29هـ (17-02-2026م)

علی زیدی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد، جیل بھیجنے کا حکم

20 اپریل, 2023 10:31

کراچی : عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے علی زیدی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

پی ٹی آئی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی کو فراڈ اور دھمکانے کیس میں ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ملیر کورٹ میں پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسر علی زیدی کے ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کے پاس تین دن ملزم کی کسٹڈی تھی، آپ نے کیا تفتیش کی؟ جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ میں نے ملزم کے ساتھیوں کی تلاش کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ میں پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے : علی زیدی

فاضل جج نے استفسار کیا کہ جو ضمنیاں تیار کی وہ کہاں ہیں؟ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ وہ دستاویز فائل میں لگانا بھول گیا ہوں۔

عدالت نے علی زیدی سے سوال کیا کہ کیا آپ پر پولیس نے تشدد کیا ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ پولیس نے کوئی ناروا سلوک نہیں کیا۔

وکیل صفائی نے کہا کہ جو صورتحال تفتیشی افسر عدالت کو بتا رہا ہے اس سے نہ صرف جسمانی ریمانڈ بلکہ ملزم کی کسٹڈی ہی غیر قانونی ہے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔