جنوبی ایشیاء دنیا میں لڑکیوں کی کم عمری میں شادی کا مرکز ہے : اقوام متحدہ

یونیسیف کے جاری کردہ نئے اندازوں کے مطابق، جنوبی ایشیاء دنیا میں سب سے زیادہ لڑکیوں کی کم عمری میں شادی کا مرکز ہے۔
اقوام متحدہ کی بچوں کی ایجنسی کا کہنا تھا کہ کئی خاندان کورونا وائرس کے باعث بڑھتے ہوئے مالی دباؤ اور اسکولوں کی بندش کے باعث اپنی جوان بیٹیوں کی شادی کرنے پر مجبور ہوئے۔ اس خطے میں 290 ملین لڑکیوں کی کم عمری میں شادی ہوئیں، جو کہ دنیا کا 45 فیصد بنتی ہیں۔
یونیسیف کی جنوبی ایشیاء کے لیے علاقائی ڈائریکٹر نوالا سکنر نے ایک بیان میں کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ جنوبی ایشیاء میں دنیا میں کم عمری کی شادیوں کا سب سے زیادہ بوجھ ہے، یہ افسوسناک سے کم نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کی شادی لڑکیوں کو پڑھائی سے محروم کر دیتی ہے، ان کی صحت اور تندرستی کو خطرے میں ڈال دیتی ہے اور ان کے مستقبل سے سمجھوتہ کرتی ہے۔
ایجنسی کی ایک نئی تحقیق جس میں بنگلہ دیش، بھارت اور نیپال کے 16 مقامات پر انٹرویوز اور بات چیت بھی شامل تھی، یہ پتہ چلا کہ بہت سے والدین نے شادی کو ان بیٹیوں کے لیے بہترین آپشن کے طور پر دیکھا، جن کے پاس کورونا لاک ڈاؤن کے دوران تعلیم حاصل کرنے کے محدود وسائل تھے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت میں خواتین کو جنسی زیادتی، ہراسگی اور صنفی امتیاز کا سامنا
خواتین کی شادی کی قانونی عمر نیپال میں 20، بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش میں 18 اور افغانستان میں 16 سال ہے۔ پاکستان میں یہ 16 ہے، سوائے صوبہ سندھ کے، جہاں کم از کم عمر 18 سال ہے۔
اقوام متحدہ کی تحقیق میں یہ بھی پتا چلا ہے کہ وبائی مرض کے دوران خاندانوں کو مالی دباؤ کی وجہ سے مجبور کیا گیا تھا کہ وہ اپنی بیٹیوں کی کم عمری میں شادی کریں تاکہ گھر کے اخراجات کو کم کیا جا سکے۔
ایجنسی کا کہنا تھا کہ بات چیت میں جن ممکنہ حل کی نشاندہی کی گئی ہے، ان میں غربت کا مقابلہ کرنے کے لیے سماجی تحفظ کے اقدامات کو نافذ کرنا، ہر بچے کے تعلیم کے حق کا تحفظ، قانون کے نفاذ کے لیے ایک مناسب فریم ورک کو یقینی بنانا اور سماجی اصولوں سے نمٹنے کے لیے مزید کوششیں کرنا شامل ہیں۔
اقوام متحدہ پاپولیشن فنڈ کے ایشیاء پیسیفک کے علاقائی ڈائریکٹر نے کہا کہ ہمیں تعلیم کے ذریعے لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ کام کرنا چاہیے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








