منگل، 17-فروری،2026
منگل 1447/08/29هـ (17-02-2026م)

سپریم کورٹ اپنے الیکشن کی تاریخ 14 مئی پر قائم ہے، میں الیکشن ہوتے دیکھ رہا ہوں: شیخ رشید

20 اپریل, 2023 14:58

راولپنڈی: شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ اپنے الیکشن کی تاریخ 14 مئی پر قائم ہے، ہم چیف جسٹس کے ساتھ کھڑے ہیں، میں الیکشن ہوتے دیکھ رہا ہوں۔

رہنما پی ٹی آئی شیخ رشید کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اپنے الیکشن کی تاریخ 14 مئی پر قائم ہے، عدالت پورا اختیار دے رہی ہے سیاستدانوں کو کہ کوئی اشارہ دیں۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی نے پھر الیکشن کمیشن کو فنڈز کا اجرا مسترد کردیا

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا موقف بڑا واضح تھا کہ آئین اور قانون کے مطابق الیکشن ہوں، سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ آئین اور قانون پر عمل ہوگا، سیاسی جماعتوں کے گیارہ اراکین نے عدالت میں بات کی، کسی نے 14 مئی پر اعتراض نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چیف جسٹس کے ساتھ کھڑے ہیں، فضل الرحمان اکلوتا کھڑا ہے، میں الیکشن ہوتے دیکھ رہا ہوں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔