علی امین گنڈا پور کا دو روزہ راہداری ریمانڈ منظور، سندھ پولیس کے حوالے

لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء علی امین گنڈا پور کو دو روزہ راہداری ریمانڈ پر سندھ پولیس کے حوالے کردیا۔
لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سندھ پولیس کی علی امین گنڈاپور راہداری ریمانڈ کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : راہداری ریمانڈ کی استدعا مسترد، علی امین گنڈاپور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
ضلع شکار پور سندھ میں عملی امین گنڈاپور کیخلاف ریاست مخالف تقاریر کا مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے سندھ پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا دو روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











