منگل، 17-فروری،2026
منگل 1447/08/29هـ (17-02-2026م)

ججز بھی ایک پیج پر نہیں، ماضی کی طرح اس بار الیکشن میں دھاندلی نہیں ہونی چاہیے: سراج الحق

21 اپریل, 2023 17:15

لاہور: سراج الحق کا کہنا ہے کہ عدالت کے ججز بھی ایک پیج پر نہیں ہیں، ماضی کی طرح اس بار الیکشن میں دھاندلی نہیں ہونی چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گوادر میں شدید بدامنی ہے، سیاسی جماعتوں میں بہت زیادہ فاصلے ہیں، سیاسی بحران کی وجہ سے معاشی اور آئینی بحران ہے، پورے ملک میں ایک ہی روز میں الیکشن ہونے چاہیئں، کسی ایک صوبے میں الیکشن ہونا مسائل کا حل نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں صوبائی حکومت بن جائے تو جنرل الیکشن شفاف نہیں ہوسکتا: سراج الحق

سراج الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن ہونے سے پہلے ہی متنازع ہوگیا، چاہتے ہیں ماضی کی طرح الیکشن نہ ہوں، سیاسی لڑائی کا اثر غریب عوام پر پڑتا ہے، پورے ملک میں ایک ساتھ الیکشن ہونا چاہیے، متنازع الیکشن سے ملک کے حالات خراب ہوں گے، پہلے جینا مشکل تھا اور اب مرنا۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت کے ججز بھی ایک پیج پر نہیں ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ مذاکرات ہونے چاہئیں، ماضی کی طرح اس بار الیکشن میں دھاندلی نہیں ہونی چاہیے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔