منگل، 17-فروری،2026
منگل 1447/08/29هـ (17-02-2026م)

ٹی ٹی پی کے کمانڈرز اور غریب دہشتگردوں کے درمیان شدید اختلافات

21 اپریل, 2023 13:39

ٹی ٹی پی کے ذیلی گروپوں میں فساد اور قتل و غارت کی رپورٹ منظر عام پر آگئی۔

اس رپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی کے ذیلی گروپوں کے کمانڈرز اور غریب پیادے دہشتگردوں میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی کے ذیلی گروپوں نے مرکزی قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا، ان اختلافات کی بنیادی وجوہات میں معاشی مشکلات سر فہرست ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم پر ٹی ٹی پی کے ذیلی گروپوں میں دراڑ پیدا ہو گئی، کمانڈرز کا شاہانہ طرزِ زندگی جیسا کہ گاڑیوں اور پیسے کی فراوانی کو اختلافات کی بنیادی وجہ قرار دیا گیا۔

ٹی ٹی پی دہشتگردوں نے معاشی مسائل درست کرنے کیلئے کمانڈرز کو سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی دھمکی دے دی۔

یہ پڑھیں : شمالی وزیرستان : رواں سال ٹی ٹی پی کیخلاف آپریشنز میں 50 شدت پسند ہلاک ہوئے : رپورٹ

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔