منگل، 17-فروری،2026
منگل 1447/08/29هـ (17-02-2026م)

اطلاعات ہیں عید کی چھٹیوں میں عمران خان گرفتار کیا جاسکتا ہے: عمران اسماعیل

21 اپریل, 2023 20:16

کراچی: عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ یہ لوگ اقتدار سے چمٹے رہنا چاہتے ہیں، اطلاعات ہیں عید کی چھٹیوں میں عمران خان گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا جی ٹی وی کے پروگرام "سات سے آٹھ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میر مرتضیٰ بھٹو کے ساتھ جو ہوا تھا ایسا ہی عمران خان کیخلاف کیا جاسکتا ہے، عمران خان پر ایک قاتلانہ حملہ ہوچکا جس کی ایف آئی آر بھی نہیں کٹی، اطلاعات ہیں عید کی چھٹیوں میں عمران خان گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ان کو خوف ہے عمران خان دوبارہ اقتدار میں نہ آجائے، پی ڈی ایم کی حکومت نے ملک کی معیشت کو برباد کردیا ہے، یہ لوگ اقتدار سے چمٹے رہنا چاہتے ہیں، رانا ثنا اللہ کی کسی بات کا اعتبار نہیں کیا جاسکتا، راناثنا اللہ غیر سنجیدہ گفتگو اور جو کہتے ہیں اس کے برعکس کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عید کی چھٹیوں میں عمران خان کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی کوششوں سے بہت زیادہ امید نہیں ہے، نہیں لگتا کہ پی ڈی ایم بات کرنا چاہتی ہے، مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ کو ہتھوڑا گروپ بنادیا ہے، ہمیں وہ کرنا ہے جو آئین اور قانون کہتا ہے، ملک میں 2 صوبوں کی اسمبلیاں تحلیل ہوئی ہیں، آئین و قانون کے مطابق 90 دن میں انتخابات ہونے ہیں، سپریم کورٹ نے بھی انتخابات کرانے کا فیصلہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم تو اگلے 2 سال بھی انتخابات نہیں چاہتی، الیکشن پی ڈی ایم کی سیاسی خودکشی ہے، یہ عوام میں جائیں گے تو بہت بری سیاسی مار کھائیں گے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔