عمران خان ملکی سالمیت کی پرواہ کئے بغیر اقتدار چاہتا ہے: شرجیل میمن

حیدرآباد: شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کو غیر جمہوری طریقے سے مینڈیٹ دیا گیا، ایک شخص ملکی سالمیت کی پرواہ کئے بغیر اقتدار چاہتا ہے۔
وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قوم کو تقسیم کرنے کیلئے عمران خان نے بہت جدوجہد کی، نوجوان نسل کو استعمال کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے اداروں میں پھوٹ ڈالی، آج ان کی وجہ سے سپریم کورٹ تقسیم ہوگئی: شرجیل میمن
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ایک شخص ملکی سالمیت کی پرواہ کئے بغیر اقتدار چاہتا ہے، ملک میں پارلیمنٹ سب سے اوپر ہے، اسمبلی توڑنے میں عمران خان نے غیر آئینی قدم اٹھایا، اسمبلی توڑنے میں عارف علوی، قاسم سوری نے بھی غیرآئینی اقدام اٹھایا۔
ان کا کہنا تھا کہ غیرآئینی اقدام اٹھانے پر عبرتناک سزا ہونی چاہیے، عمران خان کو غیر جمہوری طریقے سے مینڈیٹ دیا گیا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










