کامران ٹیسوری کی اہل کراچی کو آج عید کے موقع پر گورنر ہاؤس میں دعوت

کراچی: کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ہمیں آج اپنے ہمسایوں اور غریب افراد کا بھی خیال رکھنا چاہیئے، اہل کراچی کو آج گورنر ہاؤس میں دعوت دیتا ہوں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام اہل اسلام کی دل کی گہرائیوں سے عید مبارک، ہمیں آج سیلاب زدگان کو بھی یادرکھنا چاہیے، ہمیں آج اپنے ہمسایوں اور غریب افراد کا بھی خیال رکھنا چاہیئے۔
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، اہل کراچی کو آج گورنر ہاؤس میں دعوت دیتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں آج عید الفطر عقیدت و احترام کیساتھ منائی جا رہی ہے
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ضرور اس مشکل وقت سے نکلے گا، عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے میڈیا کا اہم کردار ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










