مذاکرات میں کامیابی نہیں دیکھ رہا، گاڑی چھوٹ گئی تو فیصلہ سڑکوں پر ہوگا: شیخ رشید

راولپنڈی: شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں کامیابی نہیں دیکھ رہا، گاڑی چھوٹ گئی تو فیصلہ سڑکوں پر ہوگا، دنیا ہمیں باور کرارہی ہے ملک کے حالات ٹھیک کرو۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سب پارٹیاں ایک آدمی کو شکست دینے کیلئے اکٹھی ہوئی ہیں، وقت آنے پر قوم ان سے انتقام لے گی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی دنیا کی بہترین ایجنسی ہے، امن وامان کا کوئی خطرہ نہیں، را سے کوئی خطرہ نہیں، را کی کیا اوقات ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکمران سامان باندھ لیں، عید کے بعد بڑی خبر آسکتی ہے: شیخ رشید
ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں کامیابی نہیں دیکھ رہا، گاڑی چھوٹ گئی تو فیصلہ سڑکوں پر ہوگا، دنیا ہمیں باور کرارہی ہے ملک کے حالات ٹھیک کرو۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










