منگل، 17-فروری،2026
منگل 1447/08/29هـ (17-02-2026م)

ہماری جمہوریت خطرے میں ہے، جمہوری حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے: عمران خان

22 اپریل, 2023 14:59

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری جمہوریت خطرے میں ہے، جمہوری حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

امریکی شہر ہیوسٹن میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی سے ویڈیولنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں اور آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کو خدشہ ہے کہ الیکشن ہوگئے تو ان کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہوجائے گا، ہماری جمہوریت خطرے میں ہے، جمہوری حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، میرے اوپر ہر روز نیا کیس بنایا جاتا ہے، چھوٹا سا مافیا کوشش کر رہا ہے کہ سب اس کے کنٹرول میں آجائے۔

یہ بھی پڑھیں: اطلاعات ہیں عید کی چھٹیوں میں عمران خان گرفتار کیا جاسکتا ہے: عمران اسماعیل

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر جاسکتا ہے کیونکہ قوم میں شعور آگیا ہے، پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف آپ آواز اٹھائیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔