منگل، 17-فروری،2026
منگل 1447/08/29هـ (17-02-2026م)

صدر مملکت عارف علوی کی قوم کو عیدالفطر کے موقع پر مبارکباد

22 اپریل, 2023 09:53

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے عید الفطر کے موقع پر قوم کے نام پیغام دیا ہے۔

عارف علوی کا اپنے پیٖغام میں کہنا تھا کہ عید الفطر کے موقع پر پاکستانی قوم، عالم اسلام کو مبارکباد، دعا گوہوں عید ہمارے لیے امن و سلامتی، خوشیوں کے ایام لائے، پاکستان کومشکل سیاسی، اقتصادی حالات کا سامنا ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ہم سب اپنے ملک کیلئے درد محسوس کررہے ہیں، اللہ تعالیٰ ہمیں معاف، درگزر کرنے اور بخش دینے کا حکم دیتا ہے، آج ہم لوگوں کو معاف کرنے کو تیار نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں آج عید الفطر عقیدت و احترام کیساتھ منائی جا رہی ہے

ان کا کہنا تھا کہ قوم سے اپیل ہے گروہی، مذہبی ، سیاسی اختلافات کو نفرت کا ذریعہ نہ بننے دیں، ملک کو سیاسی و معاشی استحکام کی جانب لے جانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔