منگل، 17-فروری،2026
منگل 1447/08/29هـ (17-02-2026م)

وزیراعظم کا ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون، عید کی مبارکباد

22 اپریل, 2023 10:32

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون، عید کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے دعا کی اور زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے ترکیہ کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔

صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم کی عید کی مبارکباد کا گرمجوشی سے جواب دیا، صدر اردوان نے پاکستانی عوام کیلئے اپنے خصوصی برادرانہ جذبات اور پیار کا اظہار بھی کیا۔

ترک صدر نے مشکل گھڑی میں ساتھ دینے پر پاکستانی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہ پاکستان کی مدد کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

ترک صدر نے زلزلے کے بعد وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کو بھی سراہا، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔