ملتان میں جناح پارک کے قریب پولیس اہلکاروں کی فائرنگ، 2 نوجوان جاں بحق

ملتان: جناح پارک کے قریب پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جب نوجوان کھانا کھا کر گھر جارہے تھے، ناکے پر نہ رکنے کے باعث پولیس اہلکاروں نے ان پر فائرنگ کردی۔
ورثا کا کہنا ہے کہ سمیع اپنے دوستوں عرفان اور عثمان کے ساتھ عید منانے گیا تھا، پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق عثمان کا آج نکاح تھا، جاں بحق نوجوانوں کا کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے اہلکار تاحال فرار ہیں، تاہم ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کندھ کوٹ میں پولیس پکٹ پر ڈاکوؤں کا حملہ، سرکاری اسلحہ لوٹ کر فرار، ایک اہلکار زخمی
دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ افسوسناک واقعے کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، فائرنگ کرنیوالے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی، ورثا کی انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کا نوجوان پر فائرنگ کا کوئی جواز نہیں، ورثا کو یقین دلاتا ہوں ہر قیمت پر انصاف ہوگا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









