سراج الحق کا پرویز الہٰی کو فون، موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویز الہٰی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
سراج الحق نے پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویز الہٰی کو ٹیلی فون کیا اور عید کی مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں: حالات کا تقاضہ یہ نہیں کہ ایک صوبے میں الیکشن ہو: سراج الحق
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









