منگل، 17-فروری،2026
منگل 1447/08/29هـ (17-02-2026م)

ملک بھر میں 28 اپریل سے 7 مئی تک بارش کا امکان

26 اپریل, 2023 10:30

جمعرات یا جمعہ سے بارشوں کا طاقتور اور طویل سسٹم پورے ملک پر اثرانداز ہونے کا امکان ہے۔

28 اپریل سے 7 مئی تک کراچی سے کشمیر تک کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہو سکتی ہے۔

اس دوران پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے 90 فیصد علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوگی جبکہ اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج کوئٹہ سمیت بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے سبب گوادر، پسنی اور اورماڑہ کے سمندر میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے گہرے سمندر میں جانے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

 

یہ پڑھیں : خیبر پختونخوا : بارشوں سے فصلوں کو نقصان، گندم کی پیداوار ایک لاکھ ٹن کم ہونے کا خدشہ

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔