کراچی ایکسپریس کی بزنس کلاس بوگی میں آگ لگ گئی، 7 افراد جاں بحق

روہڑی: لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی بزنس کلاس بوگی میں آگ لگ گئی، کراچی ایکسپریس کی بزنس کلاس ہوگی میں روہڑی اسٹیشن سے پہلے آگ لگی۔
ذرائع کے مطابق ڈرائیور نے ٹرین روکی، بوگی میں سے مسافروں کو نکالا، کراچی ایکسپریس کی بزنس کلاس بوگی کو دیگر بوگیوں سے علیحدہ کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چلتی ہوئی ٹرین کی بوگی میں آگ ٹنڈو مستی اورخیرپور کے درمیان لگی، کراچی ایکسپریس کی بزنس کلاس 16نمبر بوگی میں آگ لگی ہے۔
ڈی ایس ریلوے محمود الرحمان کا کہنا تھا کہ متاثرہ بوگی کے تمام مسافر محفوظ ہیں، کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، دوسرا انجن منگوا کر ٹرین کے پچھلے حصے کو گمبٹ روانہ کیا جائے گا، حادثے کے باعث اپ ٹریک معطل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے سب سے بڑے ریلوے جنکشن لاہور پر آدھے سے زیادہ کیمرے خراب
ڈی ایس ریلوے سکھر کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی، جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اور 3 بچے شامل ہیں، آگ لگنے کے دوران خاتون نے چھلانگ لگائی جس سے ہلاکت ہوئی، ایک شخص متاثرہ بوگی میں جھلس کر دم توڑ گیا۔
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ بوگی روہڑی جنکشن منتقل کرکے اور ٹرین منزل کی جانب روانہ کردی گئی ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









