منگل، 17-فروری،2026
پیر 1447/08/28هـ (16-02-2026م)

آئینی ادارے اور ججز ایک پیج پر نہیں، ملک اس وقت شدید انتشار کا شکار ہے: سراج الحق

27 اپریل, 2023 19:21

لاہور: سراج الحق کا کہنا ہے کہ آئین اس وقت تختہ مشق بنا ہوا ہے، ملک اس وقت شدید انتشار کا شکار ہے، خود آئینی ادارے اور ججز ایک پیج پر نہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ریاست کے ادارے آپس میں آمنے سامنے ہیں، روپے کی قدر میں کمی، قرضوں میں اضافہ ہورہا ہے، ملک میں بدامنی دہشتگردی اور مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات شروع

سراج الحق کا کہنا تھا کہ آئین بھی اس وقت تختہ مشق بنا ہوا ہے، خیبرپختونخوا میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا، بلوچستان بھی آج آتش فشاں بن رہا ہے، سینئر صحافی نے انکشاف کیا کشمیر کا سودا ہوگیا، کسی نے سینئر صحافی کی بات بھی نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت شدید انتشار کا شکار ہے، خود آئینی ادارے اور ججز ایک پیج پر نہیں، قوم پریشانی میں مبتلا ہے، دو وقت کا کھانا بھی عوام کو میسر نہیں ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔