منگل، 17-فروری،2026
پیر 1447/08/28هـ (16-02-2026م)

کراچی ایکسپریس میں آگ لگنے کا واقعہ، وزارت ریلوے کا نوٹس، تحقیقات کا حکم

27 اپریل, 2023 13:04

لاہور: کراچی ایکسپریس میں آگ لگنے کے واقعے پر وزارت ریلوے نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ترجمان ریلوے کے مطابق متاثرہ بوگی علیحدہ کرنے کے بعد ٹرین کو روانہ کر دیا گیا ہے، 26 اپریل کورات ساڑھے 12 بجے کراچی ایکسپریس میں آگ لگی، اطلاع موصول ہوتے ہی ٹرین کو ٹنڈو مستی خان اسٹیشن کے قریب روک لیا گیا۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی پہلی گاڑی رات ایک بجکر 50 منٹ تک آگ بجھانے پہنچی، 40 منٹ کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ایکسپریس کی بزنس کلاس بوگی میں آگ لگ گئی، 7 افراد جاں بحق

ترجمان ریلوے نے بتایا کہ 2 آگ سے 2 مسافر جاں بحق، 4 مسافر لا پتہ ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔